NPG Media

میانمار بغاوت،فوج پرامن مظاہرین پر مہلک ہتھیار استعمال کررہی ہے:ایمنسٹی انٹرنیشنل

Photo Credit: Al Jazeera

(این پی جی میڈیا) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گذشتہ چند ہفتوں کے عوامی احتجاج کی ویڈیو ز اور فوٹو گرافی کے شواہد کا تجزیہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ یکم فروری سے ہونے والی بغاوت میں پرامن مظاہرین کے خلاف قتل و غارت کرنے کے لئے میانمار کی فوج مہلک ہتھکنڈے اور میدان جنگ کے ہتھیاروں کا اسلحہ استعمال کررہی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 55 ویڈیو کلپس دیکھنے سے منظم اور قبل از وقت ہلاکتوں کے مکمل اور پختہ ثبوت ملے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل  نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار میں جاری تشدد کو روکنے کے لئے کارروائی کرے۔

ایمنسٹی نے میانمار میں جاری بحران سے متعلق ثبوت کے طوور پر موجودکریک ڈاؤن کی 50 سے زائد ویڈیوز کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ میانمار کی سیکیورٹی فورسز مہلک طاقت کے بے دریغ استعمال سمیت منصوبہ بندی ، منظم حکمت عملی پر عمل درآمد کرتی دکھائی دیتی ہے۔

 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ویڈیوز میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ میانمار کے فوجی دستے تیزی سے ایسے ہتھیاروں سے لیس ہو رہے ہیں جو صرف جنگ کے میدان کے لئے موزوں ہیں نہ کہ پولیس کارروائیوں کے لیے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارت فرار ہونے والے پولیس افسران نے بتایا کہ انہیں فوج کی طرف سے مظاہرین کو اکٹھا کرنے اور "مرنے تک گولی مارنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ یکم فروری کو فوج نے آنگ سان سوچی سمیت ملک کے منتخب رہنماؤں کو گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد بغاوت کرنے پر میانمار ایک سیاسی بحران میں ڈوب گیا ہے۔

علاوہ ازیں بغاوت کے خلاف روزانہ احتجاج اور ایک بڑے پیمانے پر شہری نافرمانی کی مہم چل رہی ہے ، جس کے تحت ڈاکٹروں ، اساتذہ ، فیکٹری ورکروں اور دیگر افراد نے ہڑتال کی ہے۔

جس کے بعد برمی فوج نے طاقت کا استعمال کیا ہے اور اس حوالے سے  اقوام متحدہ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ میانمار میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal