NPG Media

متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران نیتن یاہو سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات کریں گے

تصویر: الجزیرہ

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہواپنے دورہ یواےای کے دوران دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج متحدہ عرب امارات کا پہلے دورہ کررہے ہیں جس کے لیے وہ آج ابو ظہبی پہنچیں گے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں جس کے لیے اعلیٰ سطح پر روابط کا سلسلہ جاری ہیں

دوسری جانب حالیہ دورے میں نیتن یاہو معاہدہ ابراہیم پر عمل درآمد سے متعلق اماراتی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران اسرائیل میں اماراتی سفارت خانے کے قیام کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نہ صرف غیر اعلانیہ طور پر سعودی عرب پہنچے بلکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی۔

اسرائیل کی جانب سے یہ خبر لیک کرنے کے بعد سعودی عرب نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal