NPG Media

مودی کیلیے بڑی مشکل:بھارتی کسانوں کا26مارچ کو بھارت بند کرنے کا اعلان

File Photo

نئی دہلی: بھارت کے احتجاجی کسانوں کی جانب سے مودی سرکار پر یکے بعد دیگرے مشکلات کے پہاڑ ٹوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں گذشتہ تین ماہ سے جاری کسانوں کے احتجاج نے ایکبار پھر شدت اختیار  کرگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کسان رہنماؤں نے یہ کہا ہے کہ26 مارچ کے دن ریلوے اور سڑک دونوں جام کردیئے جائیں گے۔

زرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ کنڈلی بارڈر پر گذشتہ روز منعقد سنیُکت کسان مورچہ کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی پنجاب میں ایک لاکھ کسانوں نے مودی کےخلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے ۔

بھارتی کسانوں اور سکھوں کے احتجاج نے بی جے پی سرکار کے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں اور مودی کے لیے آگے کنواں اور پیچھے کھائی والا حساب ہوگیا ہے۔

مودی سرکار نے دہلی پولیس کو کسانوں اور سکھوں کے قتل عام کا خفیہ پیغام بجھوا دیا ہے جبکہ دوسری جانب امریکا کی 87 بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھی ہیں۔

علاوہ اازیں واشنگٹن اور نیو یارک میں بھی کسانوں کے حق میں مظاہرے کئے گئے  ہیں جبکہ بھارتی سکھوں نے دہلی پر ٹریکٹر پریڈ سے ہلہ بول دیا تھا جس کے بعد مودی سرکار اپنی روایتی کرتوتوں پر عمل کرتے ہوئے متعدد احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا، لیکن بعدازاں یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والی کسانوں کی نتظیم متحدہ کسان مورچہ نے گذشتہ روز دلی میں فوری طور پر ’ٹریکٹر پریڈ‘ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ ان کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی،، کاشکاروں نے پنجاب اور ہریانہ سے آنے والی درجنوں ٹرینیں بند کر دی ہوئی ہیں اور کئی کسانوں نے لال قلعے پر خالصہ پرچم لہرادیئے ہیں،، جبکہ ہزاروں کسان دہلی کی نواحی سرحدوں پر جمع ہو گئے ہیں اور انہوں نے وہاں اپنے خیمے گاڑ دیے ہیں۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal