NPG Media

امریکا چین پر چڑھائی کر سکتا ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکی اعلیٰ فوجی افسر نے  بریفنگ کے دوران خبردار کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ چین آنے والے چند سالوں میں تائیوان پر چڑھائی کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایشیا پیسیفک میں اعلیٰ امریکی فوجی افسر ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نےامریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اس بات کا ڈر ہے کہ چین ایشیا میں امریکی فوجی طاقت پر اپنا اثرورسوخ بڑھانا چاہتا ہے اور 2050 تک چین امریکا کی عسکری حکمرانی پر قبضہ جمانا چاہتا ہے۔

ڈیوڈسن کا کہنا تھا کہ تائیوان واضح طور پر چین کے نشانے پر ہے اور چین  آئندہ 6 برسوں میں تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے۔

امریکی ایڈمرل کا کہنا تھا کہ خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی عسکری قوت امریکا کے لیے ایک خطرناک صورتحال پیدا کر رہی ہے جس کے باعث ہمارا مزاحمت کا عنصر بھی کم ہوتا جار ہا ہے۔

واضح رہے کہ 1949 کی خانہ جنگی کے بعد تائیوان چین سے علیحدہ ہو گیا تھا جس کے بعد اب تائیوان خود کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرتا ہے جبکہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal