NPG Media

اسرائیلی فوج کاایک اور غلیظ کارنامہ،مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا

Photo Credit: Anadolu Agency

یروشلم: (این پی جی میڈیا) اسرائیلی فوج ایکبار پھر فلسطین پر چڑھ دوڑی ہے اور اب ایک ایسا کام کردیا ہے امت مسلمہ سیخ پا ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھتے ہوئے مسجد اقصی کے امام کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے فلسطین میں ریاستی غنڈہ گردی کی اعلیٰ مثالیں قائم کردی ہیں اور اب فلسطین کے مظلوم عوام کو تکلیف پہنچانے کے لیئے مسجد اقصیٰ کے پیش امام کو گرفتار کرلیا ہے۔

زرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس اور خفیہ اداروں نے مبلغ شیخ ایکریما صابری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج اسرائیلی فوج پیش امام شیخ ایکریما صابرہ کو گرفتار کرچکی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پیش امام کے رشتہ دار نے خبر دی ہے کہ ہمیں گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ 81 سالہ امام کے گھر پر فوجیوں نے چھاپہ مارا تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیاجارہا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں فلسطینی علاقوں میں قائم سکولوں میں صہیونی فوج کے دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ طلبا پرحملے انہیں خوف زدہ کرنے اور ان پر رعب ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal