NPG Media

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اہلکار نے اپنے ہی خاندان پر فائر کھول دیا

فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی بیوی، ساس اور سسر کو قتل کردیا۔

غیرملک خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی پولیس کے اہلکار نے اپنی ساس، سسر اور بیوی کو گولی مار کر ہلاک کردیا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت راجندر کمار کے نام سے ہوئی ہے جسے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں سیکیورٹی ونگ میں تعینات کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راجندر کمار کی پروموشن ہوئی تھی جس کی خوشی میں وہ مٹھائی لےکر سسرال پہنچا اور کچھ ہی دیر بعد سسرال والوں پر فائرنگ کردی۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فقئرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal