NPG Media

ایک نابینا تو دوسرا معزور، کتے اور لومڑی کی مثالی دوستی کی ویڈیو دیکھیں

لندن: کتے اور انسان کی دوستی کے واقعے تو آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن ایک نابینا لومڑی اور معزور کتے کی دوستی دیکھ کر آپ حیرت زدہ رھ جائیں گے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک معذور کتے اور نایبنا لومڑی کی مثالی دوستی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیدائشی معزور کتا اور نابینا لومڑی کی دوستی اتنی گہری کے وہ ایک دوسرے کے بغیر کہیں نہیں جاتے ہیں۔

کتا پیدائشی طور پر پچھلی دو ٹانگوں سے محروم تھا، جس کی وجہ سے مالک نے ڈاکٹرز سے اس کا علاج کروانا چاہا تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے کتے کو پہیوں والی واکر لے دینے کی تجویز پیش کی گئی۔

کتے کے لیے یہ واکر وہیل چئیر کا کام کرتی ہے۔ مالک وہیل چئیر کو کتے کی کمر سے باندھتے ہیں جس کے بعد وہ اس کی مدد سے آسانی سے باہر گھوم پھر لیتا ہے۔

برطانیہ کے رہائشی کتے اور لومڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج سے دو ماہ پہلے ایک سالہ لومڑی خریدی جو کہ نابینا نکلی۔

مالک نے بتایا کہ جب انہیں لومڑی کے نابینا ہونے کا احساس ہوا تو انہیں بہت دکھ ہوا لیکن کتے نے اس کی اس کمی کو بھی پورا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کتے اور لومڑی کی دوستی کو ایک سال ہو چکا ہے اور اب  دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہتے۔ جب بھی یہ گھر سے باہر جاتے ہیں تو کتا آگے آگے تاہم لومڑی اُس کے پیچھے پیچھے چلتی ہے۔ چونکہ لومڑی نابینا ہے جب بھی وہ غلظ راستے پر چلتی ہے تو کتا بھونک کر لومڑی کو صحیح راستے پر لے آتا ہے۔

مالک نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے شہر میں ہر کسی کو اس کتے اور لومڑی کی دوستی کی مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal