NPG Media

مارک زکربرگ نے سفر کے بغیر مقام پر پہنچادینے والی ڈیوائس کا پول کھول دیا

کیلفورنیا: ہارورڈ یونیورسٹی کے سابق طالبعلم اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ایسی خواہش کا اظہار کیا جس کے ذریعے وہ لوگوں کو چند لمحوں میں دنیا کے کسی بھی حصے پر پہنچائیں گے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں مارک زکربرگ نے کہا کہ مستقبل میں ایسی ڈیوائس تیار کرنا چاہتے ہیں جس سے وہ لوگوں کو چند سیکینڈز میں دنیا کے کسی بھی حصے میں پہنچا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ گلاسز مستقبل میں کچھ ایسا ہی کام کرنے والے ہیں جس سے دور اندیش مقامات پر رابطے کرنے کا طریقہ بالکل تبدیل کردیا گا لیکن طیاروں اور گاڑیوں کی اہمیت بھی اپنی جگہ پر رہے گی۔

بانی فیس بک نے کہا کہ ان اسمارٹ گلاسز کا استعمال کرتے ہوئے ہم دنیا میں کسی بھی جگہ ٹیلی پورٹ ہوسکیں گے جس کے تحت سفر اور سامان کی ضرورت بھی ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ دنیا میں معروف کمپنیاں جیسے کہ مائیکرو سافٹ، ایپل فیس بک، گوگل اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجیز پر متعدد عرصے سے کام میں مصروف ہیں، جن میں سے گوگل نے سب سے قبل گوگل گلاسز متعارف کروائیں جو کہ کامیاب نہ ہوسکیں۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal