NPG Media

فرانس میں پاکستانی بچی نسلی تعصب کا شکار ہو گئی

پیرس: فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے قریب ‘ارجنٹائل’ شہر میں 15 سالہ دو بچوں نے چودہ سالہ پاکستانی بچی کو تشدد کے بعد دریا میں پھینک دیا ، بچی ڈوب کر ہلاک ہوگئی ۔

ملزم نے گھر آکر اپنی والدہ کو سب کچھ بتایا اور اپنی پندرہ سالہ ساتھی کے ساتھ فرار ہوگیا ۔ ملزم کی والدہ نے پولیس کو آگاہ کیا ، جس کے بعد دونوں ملزمان کو ایک دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ۔

فرانسیسی میڈٰیا کہ مطابق تینوں بچے ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے ۔ ڈوبنے والی بچی کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بچی کو اسکول میں ہراساں کیا جاتا تھا اور قتل کی دھمکیاں دی جاتی تھیں ۔

واضح رہے کہ مرنے والی بچی کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے ۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد سے وہاں کے لوگ مسلمانوں کو تعصب کی نظر سے دیکھنے لگے ہیں ۔ فرانس کے رہنے والوں کا خیال ہے کہ مسلمان انتہا پسند اور دہشت گرد ہیں جو گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد ملک میں فساد پھیلا سکتے ہیں ، جبکہ فرانس کی حکومت مسلمانوں کو ملک میں آزادی اظہار رائے کا دشمن سمجھتے ہیں ۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal