NPG Media

جوبائیڈن کے کتوں کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا، اصل وجہ بھی سامنے آگئی

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن کے پالتو کتوں کو سیکیورٹی گارڈ کو کاٹنے کے بعد وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا ۔

امریکی میڈٰیا کے مطابق جوبائیڈن کے دونوں کتوں کو سیکیورٹی گارڈ کو کاٹنے پر وائٹ ہاؤس سے نکال کر اُن کے پرانے گھر ڈیلاویئر بھیج دیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے اسٹاف کا کہنا تھا کہ دونوں کتوں کا انداز جارحانہ تھا جس کی وجہ سے یہاں کچھ لوگ خوف کا شکار تھے ۔

ادھر امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت ‘کیپیٹل ہل’ کی حفاظت پر مامور نیشنل سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کی مدت میں ڈھائی ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے ۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق وزارت دفاع نے واشنگٹن پولیس کی جانب سے اس توسیع کی درخواست کی منظوری دیتے ہوئے اس کی مدت 23 مئی تک کے لیے بڑھا دی ہے ۔ توسیع کی مدت کے لیے وہاں تعینات فوجیوں کی تعداد پانچ ہزار دو سو سے کم کر کے دو ہزار تین سو کر دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ کیپیٹل ہل پر چھ جنوری کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے حملے کے بعد وہاں نیشنل گارڈز تعینات کیے گئے تھے ۔

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal