NPG Media

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی طیارے نے بھارتی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

تصویر: اے این آئی

سری نگر: جہاز کی شکل میں اڑن کھٹولے نے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوتے ہی بھارتی پولیس اور میڈیا کی دوڑین لگوا دیں

بھارتی حلقوں میں پاکستان کا ڈر سر چڑھ بولنے لگا ہے۔ پاکستان سے ارٹا ہوا کبوتر یا کوئی چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی بھارتی سرحد میں داخل ہوجائے تو  بھارتی افواج کی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔ اب کی بار بار کبوتر نہیں بلکہ ایک اڑن کھٹولے بھارتی پولیس پر لرزہ طاری کردیا۔

 

بھارتی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا کے ہیرا نگر سیکٹر کے علاقے میں ایک طیارے کی شکل کا غبارہ گرا جس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا، داخل ہوا جسے بھارتی پولیس نے فورا تحویل میں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے اور لوگ اس بات کا خوب مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔

ونود نامی ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ مذاق سے قطع نظر،کیا ہمارے ریڈارز نے اس غبارے کو بھارتی حدوعد میں داخل ہوتے نہیں دیکھا اور اگر دیکھا تو اسے کیوں نہیں مار گرایا، اسے زمین پر اترنے کیوں دیا؟

مینال نامی ایک صارف نے ٹوئٹ میں فری پاکستان بلون کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ یہ جمہوریت اور نقل و حرکت کی آزادی پر حملہ ہے، اوہ میرے خدایا، میں تو حیران رہ گئی ہوں کہ بھارت صرف 21 انچ کے غبارے سے خوفزدہ ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal