NPG Media

چین نے دنیا کا پہلا وائرس پاسپورٹ لانچ کردیا

Photo Credit: Forbes

بیجنگ: (این پی جی میڈیا) چین نے بین الاقوامی سطح پر سفر کرنے والے چینی شہریوں کے لئے ہیلتھ سرٹیفکیٹ پروگرام شروع کردیا ہے ، جسے “وائرس پاسپورٹ” کا نام دیا گیا ہے اور چین وائرس پاسپورٹ جاری کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

China introduces 'virus passports' as Russia signs deal to produce Covid  vaccine in EU

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کا یہ پاسپورٹ ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے طرز پر تیار کیا گیا ہے جس میں مسافر کے کورونا ٹیسٹ، ویکسینیشن اور ضروری طبی معلومات درج ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سرٹیفیکیٹ عالمی معاشی بحالی کو فروغ دینے اور سرحد پار سفر کو آسان بنانے کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔

Will we need Covid-19 vaccine passports to travel? — Quartz

زرائع کے مطابق چین میں بیرون ملک سے داخل ہونے یا باہر جانے کے لیے وائرس پاسپورٹ دکھانا ہوگا لیکن ابھی یہ لازمی نہیں اور صرف چینی شہریوں پر لاگو ہوگا۔

خیال رہے کہ بحرین پہلے ہی "ویکسین پاسپورٹ” متعارف کرواچکا ہے اور امریکہ اور برطانیہ ایسے ممالک میں شامل ہیں جو بھی اسی طرح کے اجازت نامے پر عمل درآمد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں یورپی یونین ایک ویکسین “گرین پاس” پر بھی کام کر رہی ہے جس سے شہریوں کو ممبر ممالک اور بیرون ملک سفر کرنے کا موقع ملے گا۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal