NPG Media

سعودی عرب: کورونا سے متاثرہ مریض سے ملنے پر بھی قرنطینہ کرنا ہوگا

تصویر: اناطولو ایجنسی

ریاض: سعودی حکومت کی جانب جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق کورونا سے متاثرہ مریض سے ملنے والے کو بھی گھر میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکام نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سے ملنے والے کو بھی گھر میں قرنطینہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی واقعہ نہیں ہورہی جس کے باعث مزید سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سے ملنے والے شخص کو بھی 10 روز تک گھر میں قرنطینہ کرنا ضروری ہو گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مریض سے ملنے والے شخص کا بھی کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا اور نتیجہ منفی آنے کے باوجود گھر میں قرنطینہ  کرنا ضروری ہو گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal