NPG Media

بھارتی کسانوں کا احتجاج:برطانیہ کا معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں اٹھانے کا اعلان

Photo Credit: Foreign Policy

نئی دہلی: (این پی جی میڈیا) مودی سرکار پر ایک اور بہت بڑی مشکل ٹوٹ پڑی ہے اور بھارت میں کسانوں کا احتجاج عالمی رنگ اختیار کرنے لگا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے بھارتی کسانوں کے احتجاج کا معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے اور یہ خبر سن کر مودی سرکار کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

کسانوں کے احتجاج پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث، بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر  کی طلبی

تفصیلات کے مطابق بھارتی کسانوں کی گونج برطانوی پارلیمان میں بھٰ سنائی دینے لگی ہے اور برطانوی پارلیمنٹ میں کسانوں کے معاملے پر 90منٹ تک بحث ہوئی ہے جبکہ بحث کے بعد برطانیہ نے معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی برطانیہ کی جانب سے کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں آواز اٹھائی گئی تھی۔

26 جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کی شکل میں ہونے والا احتجاج اس وقت پر تشدد ہوگیا تھا جب کسانوں نے تاریخی لال قلعے پر چڑھائی کردی تھی، اس دوران ایک شخص ہلاک جبکہ سیکڑوں مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

بھارتی کسانوں کا کالے قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔مشرقی پنجاب کے شہر برنالہ میں کسانوں کی بڑی پنچایت منعقد کی گئی ہے۔

اس حوالے سے کسان رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلی پولیس نے کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمے بنائے۔

دوسری جانب عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈیا کے دارالحکومت دہلی کی دوسری ریاستوں سے ملنے والی سرحدوں پر آہنی کیلوں، سلاخوں، خاردار تاروں، پتھروں اور عارضی دیواروں کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ زرعی قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کسان دہلی میں داخل نہ ہو سکیں۔

 

رہنماؤں نے مزید کہا کہ سارے تہوار دھرنوں ہی میں منائے جائیں گے، جلسے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal