NPG Media

فرانس کا خلاء میں اپنی پہلی فوجی مشقوں کا آغاز

فائل فوٹو

پیرس: فرانس کی جانب سے رواں ہفتے خلاء میں اپنی پہلی فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانس کی جانب سے شروع  کی جانے والی ان مشقوں سے فرانس یہ اندازہ لگا سکے گا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں اس کی خلائی کمانڈ اپنے دفاعی آلات اور دیگر خلائی مصنوعی سیاروں کی مدد سے اپنے دفاع کی کتنی صلاحیت رکھتی ہے۔

فرانسیسی خلائی کمانڈ کے سربراہ مائیکل فریڈلنگ کا کہنا ہے کہ مزکورہ مشقوں کے ذریعے ہم جانچ رہے ہیں کہ شدید دباؤ میں ہمارا اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں کتنا کامیاب رہ سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فرانس کی افواج کی جانب سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی مشقیں ہیں جبکہ یورپ میں بھی ایسا پہلی بار ہی ہو رہا ہے۔ یہ فوجی مشق آپریشن روم سے کنٹرول کی جانے والے تقریبا ً18 اقدامات پر مشتمل ہوگی۔

مائیکل فریڈلنگ نے مزید کہا کہ اس مشق کے دوران سلسلہ وار واقعات رونما ہوں گے جو ہمارے خلائی انفراسٹرکچر کے لیے ایک بحرانی صورت حال پیدا کریں گے یا پھر خطرہ بن جائیں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal