NPG Media

سونے کی قیمتیں پھر آسمان سے باتیں کرنے لگیں

File Photo

کراچی: (این پی جی میڈیا) ملک میں مہنگائی کو پر لگتے ہی سونے کی قیمتیں بھی ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت500روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت  لاکھ 3ہزارروپے ہوگئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10ڈالرکے اضافے سے1703ڈالر ہوگئی تھی جس کے بعد زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے 1 لاکھ  3ہزارروپے ہوئی۔

اور دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کے اضافے سے 88 ہزار 305 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں200روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 1لاکھ 2ہزار 550 روپے کا ہوگیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا۔

جبکہ دوسری جانب ملک میں مہنگائی کا راج برقرار ہے اور بے چاری عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔

ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اشیا خوردونوش میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal