NPG Media

روس افغانستان میں قیام امن کے لیے مذاکرات کی میزبانی کرے گا

فائل فوٹو

ماسکو: روسی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے لیے مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس افغانستان میں قیام امن کے لیے افغان مذاکرات کے ایک دور کی میزبانی کرے گا۔ ان مذاکرات میں طالبان اورافغان حکومت کے نمائندے شرکت کریں گے۔

دوسری جانب افغان حکام کا کہنا ہے کہ وہ روس کی اس پیش کش پر غور کر رہا ہے جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے اس میٹنگ میں امریکا کی شرکت کی فی الحال تصدیق نہیں کی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفا کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات 18مارچ کو ہوں گے جس میں چین، روس، امریکا اور پاکستانی نمائندوں سمیت افغان حکام کا وفد اور طالبان کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ  قطر کو اعزازی مہمان کے طور پر مدعو کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے اس وقت مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے جب دو روز قبل ہی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں طالبان رہنماوں، افغان حکومت اور دیگر فریقین کو ایک ایسا مسودے کی تجویز پیش کی جس میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ افغانستان میں انتخابات منعقد ہونے تک ملک میں ایک عبوری حکومت اور جنگ بندی کمیشن قائم کیا جائے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal