NPG Media

مقبوضہ کشمیر:قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اورحریت رہنما شہید

Photo Credit: Geo News

سری نگر : (این پی جی میڈیا) بھارتی مودی سرکار کی غلام فوج نے مقبوضہ وادی میں ایک اور حریت رہنما کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی کشمیر میں پھر حیوانیت کی مثالیں قائم کرنے میں جٹ گیا ہے اور اب ایک تازہ ترین واقعہ میں حریت رہنما غنی خواجہ کو شہید کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ کے نواحی قصبے تیوج میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں حریت رہنما کو نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت آج بھی کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے۔کشمیر میں سینکڑوں خواتین بھارتی فوج کی درندگی کا شکار ہونے کے علاوہ نہتے بچوں اور نوجوانوں کو پلیٹ گن سے نابیناکیا جا رہا ہے اورگھر وں میں سرچ آپریشن کے نام پر نا صرف نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے بلکہ سینکڑوں عورتوں کی عزتوں کو پامال کیا جاتا ہے اور کبھی ان کے بال کاٹ کر ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔

بھارت کشمیریوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتاہے۔

کشمیر کی آزادی کے لئے کشمیری رہنماؤں کو پابندے صلاصل کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کشمیری نو جوان یوم سیاہ اور ہڑتال کر تے ہیں بھارتی بزدل افواج کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔

1947 میں لاکھوں انسانوں کی لا زوال قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان آزاد ہوا مگر بھارت نے چالاکی سے کشمیر ،جوناگڑھ،حیدرآباد دکن اور کئی ریاستوں پر قبضہ کرلیا،، اور دیکھیں آج کشمیر بھارت کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی بنی ہوئی ہے جہاں پر سات لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور اس کے دیگر عسکری ادارے موجود ہیں جو آئے دن نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔

بھارتی بزدل فوج کبھی کشمیر میں کرفیولگا کرگھر گھر تلاشی لیتی ہے تو کبھی پاکستان کے حق میں نعراہ لگانے او رپاکستانی سبز ہلالی پرچم لہرانے پر پلیٹ گن کا استعمال کرکے نوجوانوں کو نابینا کر دیتی ہے،، مگر اس کے با وجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا چونکہ آزادی ان کا بنیادی حق ہے جووہ لے کر رہیں گے اور پاکستان اور پاکستانی عوام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر قسم کی ان کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal