NPG Media

چین نے اروناچل پردیش کے قریب جدید سنسر نصب کردیئے

Photo Credit: News18

بیجنگ: (این پی جی میڈیا) چین نے شائننگ انڈیا پر ایک اور کاری وار کردیا ہے جس کو دیکھ کر مودی سرکار کی چیخیں نکل آئی ہیں،، اور بھارتی فوج بھی چین کے قہر سے خوف کھانے لگی ہے.

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے اروناچل پردیش میں بھارتی بارڈر کے قریب ISTAR سینسر سسٹم لگا  دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب چین نے اپنی توپوں کا رخ بھارتی ریاست اروناچل پردیش کی جانب کردیا ہے اور ارونا چل پردیش میں گھستے ہوئے بھارتی سرحد پر ایک ایسا کام کردیا ہے کہ بھارتی فوج کے بھی رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں۔

ایک انٹرنیشنل نیوزایجنسی نے خبر دی ہے کہ چینی پی ایل اے نے اروناچل پردیش میں بھارتی سرحد کے بلکل قریب ISTAR سینسر سسٹم نصب کردیئے ہیں اور یہ پیشرفت مشرقی لداخ کے ایک اہم رگڑ پوائنٹ سے اپنی فوجوں کے انخلا کے تقریبا ایک ماہ بعد ہوئی ہے۔

ماہرین کے خیال کے مطابق چینی پی ایل اے نے اروناچل پردیش میں ہندوستان کی سرحد کے قریب دو انٹیلی جنس ، نگرانی ، ٹارگٹ ایکوزیشن اور رنگین (ISTAR) سینسر سسٹم نصب کیے ہیں۔

واضح رہے کہ چین نے کبھی بھی اروناچل پردیش کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھا بلکہ چین نے ہمیشہ اروناچل پردیشن کو تبت کا جنوبی حصہ گردانا ہے۔

جبکہ چینی ماہرین کا خیال ہے کہ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے چین کو بھارت کی چال دیکھ کر سرحد پر چوکنا ہو جانا چاہیے اور کسی ممکنہ فوجی حملے کےلئے تیار رہنا چاہیے کیوں کہ مستقبل میں سرحد پر ایسے حالات عام ہونے والے ہیں اور لداخ میں اس وقت بھارت اور چین کے کئی ہزار فوجی لائن آف ایکچول کنٹرول کے دونوں جانب تعینات ہیں اور ان تازہ واقعات کے بعد سے خطے میں فوجی نقل و حرکت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

جبکہ دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروں کی سطح کی مذاکرات میں یہ طے ہوا تھا کہ فرنٹ لائن پر فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا لیکن بھارت وعدے پر ایمانداری نہیں دکھا رہا جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal