NPG Media

ترکی پاکستان کو گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم نہ کرے، امریکا نے روک دیا

فوٹو: اناطولوایجنسی

واشنگٹن: امریکا نے ترکی کو پاکستان کو گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر ترکی میں مقامی طور پر تیار کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کو مقامی طور پر تیار کیے جانے والے 30 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی فراہم نہ کرے۔

یہ تمام موسموں میں کام کرنے والا ہیلی کاپٹر ہے جو امریکی انجنوں سے لیس ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدارتی ترجمان ابراہیم کلن کا کہنا تھا کہ امریکا نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کو گن شپ ہیلی کاپٹر فروخت نہ کرے۔ جس کے بعد اب پاکستان یہ ہیلی کاپٹر چین سے خریدے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس رکاوٹ سے امریکی مفادات کو زیادہ نقصان پہنچنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

خیال رہے کہ ترکی اور پاکستان نے جولائی 2018 میں ترک ساختہ ہیلی کاپٹر گن شپ کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal