NPG Media

کشمیر پریمئر لیگ سے دنیا کشمیر کو کھیلوں کی وجہ سے پہچانے گی،صدر آزاد جموں وکشمیر

مظفرآباد:(این پی جی میڈیا)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر پریمئیر لیگ( کے پی ایل) سے دنیا کشمیر کو کھیلوں کی وجہ سے پہچانے گی۔ لیگ سے کشمیر میں کرکٹ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مظفرآباد میں کشمیر لیگ کا انعقاد مظفرآباد ٹائیگرز کی کوششوں کا نتیجہ ہے، اس لیگ سے کشمیر میں کرکٹ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ صدر آزاد جموں و کشمیرنے کہا کہ کشمیر پریمئیرلیگ( کے پی ایل) سے دنیا کشمیر کو کھیلوں کی وجہ سے پہچانے گی ،ہم مظفرآباد ٹائیگرز کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اس موقع پرچیئرمین مظفرآباد ٹائیگرزارشد خان تنولی نے کہا کہ مظفرآباد ٹائیگرز لیگ کے ساتھ ساتھ مظفرآباد کرکٹ اکیڈمی بھی کھولے گا، کشمیر میں کھیلوں کی بحالی تک ہمارا مشن جاری رہے گا۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کو آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کو مظفرآباد ٹائیگرز کی شرٹ بھی پیش کی۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal