NPG Media

طالبعلم بم لے کر اسکول میں داخل ہوگیا، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

انڈیانا پولس: امریکی ریاست انڈیانا کے ہائی اسکول میں طالبعلم اتفاقاً دیسی ساختہ بم اسکول کے اندر لے آیا جس کے زوردار دھماکے سے موقعے پر موجود 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشی گن ہائی اسکول کا 16 سالہ طالب علم گھر پر تیار کی گئی بم ڈیوائس اسکول اپنے ساتھ لے آیا۔ چند لمحوں کے بعد ڈیوائس پھٹ گئی اور اسکول میں زوردار دھماکا ہوگیا۔

دھماکا پیش آنے کے موقعے پر کلاس روم میں استاد اور متعدد طالبعلم بھی پڑھائی میں مصروف تھے۔ ڈیوائس کے پھٹنے سے ان میں سے استاد اور 5 طالب علم زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حرکت میں آگئیں اور اسکول پہنچ کر امدادی کارروائیاں فراہم کیں، تاہم زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اب تک کی تفتیش کے مطابق اسکول کا طالب علم گھر پر تیار کردہ بم نما ڈیوائس اسکول ساتھ لے آیا تھا جو کہ اس سارے حادثے کا سبب بنی۔

واضح رہے کہ ایف بی آئی، فیڈرل بیورو آف الکحل، آتشیں اسلحہ، ‏دھماکہ خیز مواد اور بم اسکواڈ سمیت دیگر ادارے اس معاملے کی طے تک پہنچنے میں پولیس کی مدد کررہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے بھی دھماکے میں استعمال کیے جانے والے مواد اور اسے کے علاوہ اسے اسکول لانے کے پیچھے مقصد کو جاننے ‏کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal