NPG Media

مرغی کا گوشت مہنگا ہونے سے شہریوں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی پریشان

کراچی: ملک میں مرغی کا گوشت مہنگا ہونے سے شہریوں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی پریشان ہو گئے ، کہتے ہیں گوشت مہنگا ہونے کے باعث مارکیٹ میں خریدار کم ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت 500 روپے کلو کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب آٹے اور چینی کی قیمتیں بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی نظر آرہی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق چکن 5 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے جبکہ چکن کی اوسط فی کلو قیمت 250 روپے 28 پیسے ہو گئی ہے ۔ ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 2.41 فیصد مزید بڑھ گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں بھی چکی کا آٹا 75 روپے ، چینی 100 روپے کلو جبکہ تازہ دودھ 130 روپے لیٹر ہو گیا ۔ گھی ، آٹا ، دالیں ، چاول ، گوشت اور چکن مہنگا ہوا ہے اسکے علاوہ ملک میں 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ادارہ شماریات نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 13.89 فیصد ہوگئی ہے جبکہ چینی اور آٹے کی قیمتیوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں ، دالوں ، مرغی اور گائے کے گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے ۔

مہنگائی کے اس بڑھتے ہوئے طوفان کی وجہ سے پھل ، سبزیاں اور دیگر اشیاء خور ونوش مزدور طبقہ کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں ۔ باقی رہی سہی کسر پٹرول اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے کر دی ہے ۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal