NPG Media

ایران نے سعودی عرب سے یمن کے خلاف جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

Photo Credit: Al Monitor

تہران : (این پی جی میڈیا) ایران ایک بار پھر سعودی عرب کے خلاف آواز بلند کرنے لگا ہے اور  یمن میں آل سعود کی کارستانیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران نے سعودی عرب سے یمن کا محاصرہ اور جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ سعودی زیر قیادت اتحاد کو جنگ کا خاتمہ اور یمن کا محاصرہ جلد ختم کر دینا چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے یمن کے تنازعات کو  شروع ہی سے حل کرنے کے لئے ایک سیاسی منصوبے کی پیش کش کی تھی اور جنگ کے خاتمے میں مدد کرنے کیلئے رضامندی کا بھی اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ 2015ء میں سعودی بادشاہوں کی سیاسی اور عسکری مداخلت نے یمن کی خانہ جنگی کو ایک وسیع تر اور انتہائی خطرناک جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔

اسکے علاوہ امریکہ، چھ سال قبل شروع ہونے والے اس تنازعے کے بعد سے یمن کے لیے 3.4 ارب ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کرچکا ہے۔

یمن میں امریکی امداد ہر ماہ 8.5 ملین افراد تک پہنچتی ہے۔

اس سے قبل امریکا نے یمن جنگ میں سعودی عرب  سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

کیونکہ پوری دنیا کا ماننا ہے کہ 2014 میں یمنی حکومت اور حوثی باغی تحریک کے مابین شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد سعودی عرب  نے آ8 عرب ممالک کے ساتھ ملک کر یمن میں کارروائیاں کرنے کے لیے ایک عسکری اتحاد تشکیل دیا تھا۔

اس اتحاد کی حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی مدد بھی حاصل ہوتی تھی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal