NPG Media

سونا اگلنے والا پہاڑ دریافت، شہریوں کی لاٹری لگ گئی

File Photo

(این پی جی میڈیا) دنیا میں ایک ایسا مقام ہے جہاں سونا اگلنے والا پہاڑ دریافت ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے  مطابق افریقا کے وسطی ملک جمہوریہ کانگو کے ایک گاؤں میں سونے کا پہاڑ دریافت ہوا ہے جس کے بعد وہاں کے  رہائشیوں نے اس پہاڑ پر قبضہ جمالیا ہے اور جابجا کھدائی میں جٹ گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق کانگو کے شہریوں کی لاٹری لگ گئی ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد سونا جمع کرنے پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات کہی گئی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دکھایا گیاہے کہ گاؤں کے مقامی لوگ لوحی حی نامی پہاڑ کو کھود کر سونا جمع کررہے ہیں۔

 

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بیلچوں سے ایک پہاڑ پر کھدائی میں مصروف ہیں اور بوریوں میں مٹی بھر کر لیجا رہے ہیں۔ یہ پہاڑ کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں واقع ہے۔

DRC: a mountain of gold discovered the villagers storm the place (video) –  Afagoals

زرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پہاڑ کو کھود کر سونا جمع کیا اور اسے وہیں بیٹھ کر دھونے بھی لگے ہیں۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پہاڑ اُن کی زندگی تبدیل کردے گا کیونکہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے غربت کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal