NPG Media

اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ہونیوالے دھماکے میں ایرانی فورسز ملوث تھیں، بھارت

تصویر: عرب میڈیا

نئی دہلی: بھارتی مرکزی ایجنسی برائے انسداد دہشت گردی کی جانب سے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ہونے والے دھماکے میں ایرانی فورسز کو ملوث قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی مرکزی ایجنسی برائے انسداد دہشت گردی اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ہونے والے دھماکے سے متعلق مشتبہ عناصر کی فہرست جاری کی

بھارت اخبار ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایجنسی کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ دھماکے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس ملوث تھی۔

بھارتی اخبار کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجرمان  نے جان بوجھ کر ایسی ثبوت پیچھے چھوڑے جن سے الزامات کا رخ داعش تنظیم کی جانب ہو سکتا تھا۔

تاہم بھارتی مرکزی ایجنسی برائے انسداد دہشت گردی نے بتایا کہ ان کے پاس اس بات کے واضح ثبوت ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ دھماکا ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ اسرائیلی سفارتخانے کے باہرد ہونیوالا دھماکے کا واقعہ جنوری کے اواخر میں پیش آیا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal