NPG Media

منافع خوروں کو کھلی چھوٹ، آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان چھونے لگی

Photo Credit: Dawn News

کراچی: (این پی جی میڈیا) پاکستان کی غریب عوام پر منافع خور بھی راج کرنے لگے ہیں اور اشیا خوردونوش میں من مانے اضافے کرکے عوام کا سانس لینا محال کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں تازہ دودھ 130روپے لیٹر اور مرغی کا گوشت 500روپے کلو کردیاگیا ہے جبکہ دوسری جانب آٹے اور چینی کی قیمتیں بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی نظر آرہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں بھی چکی کا آٹا 75روپے اور چینی100روپے کلو ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 2.41 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گھی,آٹا,دالیں چاول, گوشت اور چکن مہنگا ہوا ہے اسکے علاوہ ملک میں 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ادارہ شماریات نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 13.89 فیصد ہوگئی ہے جبکہ چینی اور آٹے کی قیمتیوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چکن 5 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے جبکہ چکن کی اوسط فی کلو قیمت 250  روپے 28 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں، دالوں، مرغی اور گائے کے گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

مہنگائی کے اس بڑھتے ہوئے طوفان کی وجہ سے پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء خور ونوش مزدور طبقہ کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ باقی رہی سہی کسر پٹرول اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے کر دی ہے۔

جبکہ دالوں کی قیمتوں میں بھی 25 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal