NPG Media

ایران نے نطنز ایٹمی پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی شروع کردی

File Photo

تہران: (این پی جی میڈیا) ایران نے پوری دنیا کی پابندیوں اور تنقید کو بالائے طاق رکھ دیا ہے اور ایسا قدم اٹھا لیا ہے کہ امریکہ بھی سیخ پا ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے نطنز ایٹمی پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی شروع کردی ہے جس کا انکشاف اققوام متحدہ کے ادارے نے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ایران نے نطنز ایٹمی پلانٹ پر جدید IR-2m سینٹری فیوجز کے ذریعے یورینیم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران نے IR-2m سینٹری فیوجز کو یو ایف 6 گیس کی سپلائی شروع کردی ہے۔

زرائع کے مطابق چوتھے 174 IR-2m سینٹری فیوجز کو بھی نصب کیا گیا ہے لیکن ابھی یو ایف 6 گیس کی سپلائی شروع نہیں کی گئی ہے۔

جبکہ پانچویں سینٹری فیوجز لگانے کا کام جاری ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس میں یہ کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی 2015 کے جوہری معاہدے کی مزید خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران یورینیم افزودگی کی حد 20 فی صد تک رکھنے کا پابند نہیں۔

یہ ہماری ضرورت پر منحصر ہے اور ہم یورینیم افزودگی کا تناسب 60 فی صد تک بھی لے جاسکتے ہیں۔

گذشتہ روز ایرانی حکومت کی جانب سے یہ بھی بیان سامنے آیا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر پسپائی اختیار نہیں کرے گا اور ہم پوری قوت کے ساھ جوہری صلاحیت کے حصول کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل عالمی توانائی ایجنسی اور ایرانی‌حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں ایران کی جوہری تنصیبات کی رضا کارانہ معائنہ کاری کا عمل ہونا تھا اور یہ معائنہ کاری تین ماہ تک مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal