NPG Media

افغان مسئلے سے متعلق ہر آپشنز پر غور کررہے ہیں، امریکا

تٖصویر : رائٹرز

واشنگٹن: جوبائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی  فوج کے مستقبل کے حوالے سے تمام آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یکم مئی کے بعد افغانستان میں موجود دوہزار فوجیوں کی موجودگی سے متعلق تمام آپشنز زیر غور ہیں  جبکہ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

امریکی وزارت خارجہ کا یہ بیان امریکی وزیز خارجہ انتھونی بلنکن کے اس بیان کے بعد جاری کیا جس میں انہوں نے اقوام متحدہ کی سربراہی میں امن کوشش کے لیے زور دیا تھا۔

بلنکن نے افغانستان کے صدر صدر اشرف غنی کو ایک خط میں لکھا تھا کہ امریکا یکم مئی تک مکمل فوجی انخلا پر غور کر رہا ہے جبکہ اس طرح کے دیگر آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کے خط کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ اعلیٰ سطح کی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ معاملات تیزی سے حل کی جانب بڑھیں اور مکمل اور مؤثر جنگ بندی ہو۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal