NPG Media

بھارتی اداکارہ سنی لیون نے اپنی بڑی پریشانی بتادی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے خواتین کے عالمی دن کے روز اپنے تمام درد مداحوں کے سامنے کھول دیے۔

بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے عالمی یوم خواتین پر اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاونٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی جدوجہد سے پردہ اٹھایا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میں 21 سال کی عمر سے ہی نفرتوں کا سامنا کرنا کررہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے لیے گندے اور نازیبا الفاظ سنے اور میری ہر چیز پر تنقید کی گئی۔

سنی لیون نے مزید بتایا کہ بالی وڈ میں آنے کے بعد بھی انہیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یہی نہیں اداکارہ نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیٹ پر لوگوں کے نفرت انگیز رویوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ جس میں لوگ ان کے ماضی کو بھول کر انہیں اپنانے کیلئے تیار نہیں تھے۔

سنی لیون نے کہا کہ ان تمام نفرتوں اور رکاوٹوں کے باوجود بھی وہ آج اپنا خواب پورا کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ آج جو کچھ بھی ہوں مجھے اس پر فخر ہے، میں ایک کامیاب بزنس ویمن ہوں اور میرا ایک خاندان بھی ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal