NPG Media

خواتین کا عالمی دن، 40 ہزار سے زائد بھارتی خواتین احتجاج کیلئے نکل پڑیں

نیو دہلی: خواتین کے عالمی دن پر احتجاج کے لیے چالیس ہزار سے زائد بھارتی کسان خواتین گھروں سے نکل پڑیں ۔

مودی حکوت کے خلاف اب کسان خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئیں ، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں خواتین خود ٹریکٹر چلا کر پنجاب اور ہریانہ کے مختلف اضلاع سے دہلی کے لئے روانہ ہو گئیں ، کہتی ہیں، خواتین ہمیشہ سے ہی کسانوں کے حقوق کیلئے سرگرم رہی ہیں ، اب خواتین تمام مقامات پر مظاہرے کریں گی ۔ کوئی بھی رکاوٹ آ جائے نہیں رکیں گے ۔

خیال رہے کہ بھارت میں متنازع زرعی قوانین کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے ، قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی تیاریاں مکمل کرلیں ۔

زرعی قوانین کے خلاف ڈٹے کسانوں نے مودی حکومت کو ہلا کر رکھ دینے کا فیصلہ کرلیا ، بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی حکمت عملی تیاری کرلی ۔

گزشتہ روز کاشتکاروں نے دہلی جانے والی اہم شاہراہیں بلاک کر کے احتجاج کرتے ہوئے ہریانہ ، پنجاب اور راجستھان کی شاہراہیں بلاک کر دیں ، مظاہرے میں شریک خواتین سیاہ ملبوسات پہن کر ریلی میں شریک ہوئیں ۔

اس سے قبل بھارتیہ کسان یونین نے احتجاج جاری رکھنے کیلئے کسانوں سے اپیل کی تھی کہ فی گاؤں دس روز کے لیے ایک ٹریکٹر اور پندرہ افراد کی فراہمی کا فارمولا اختیار کرے تاکہ تحریک کو کامیاب بنایا جا سکے ۔

واضح رہے کہ اس فارمولے سے تحریک نہ صرف لمبے عرصے تک چلے گی بلکہ کسانوں کا نظام زندگی بھی متاثر نہیں ہو گا ۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal