NPG Media

‘بھارتی فورسز کشمیری عورتوں کو جنگی حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہیں’

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کہتی ہیں ، بھارتی فورسز کشمیری عورتوں کو جنگی حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عورتوں کو انسان ہونے کا حق نہیں دیا جا رہا ۔ بائیس ہزار بیوہ ، درجنوں گھروں میں نظر بند ، کشمیری فورسز کے ہاتھوں کشمیری عورتوں پر مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہیں ۔

ادھر پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کی لازوال ہمت اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ خواتین کی آزادی کے علمبردار کشمیری خواتین پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیں ۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیر میں خواتین کی آزادی کی جنگ لڑنے والی خواتین کو نہیں بھول سکتے ، انہوں نے کہا کہ خواتین کو جو حقوق اسلام نے دیئے مغرب ان کا تصور بھی نہیں کرسکتا ۔ خواتین کے حقوق کا احترام اور ان کے حقوق کا تحفظ اسلام کی بنیادی تعلیمات ہیں ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ خواتین کا احترام ہماری سماجی اور مذہبی اقدار کا حصہ ہیں ، خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔

واضح رہے کہ خواتین کے عالمی دن پر جہاں دنیا بھر میں عورتوں کے حقوق کے بارے میں بات کی جا رہی ہے وہیں مقبوضہ کشمیر میں عورتیں مودی حکومت کی بے لگام فورسز کا شکار بن رہی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق 2001 سے لے کر اب تک کم از کم 675 کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کی جا چکی ہیں ۔ ہزاروں خواتین اپنے بیٹے ، شوہر ، باپ اور بھائی کھو بیٹھیں ہیں جبکہ متعدد خواتین نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو چکی ہیں ۔

بین الاقوامی فورم برائے انصاف ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ کشمیری خواتین اس تنازعہ کا سب سے زیادہ بوجھ اٹھا رہی ہیں کیونکہ انہیں بھارتی بربریت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بھارتی فورسز کے مظالم برداشت کرنے پڑتے ہیں ۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عورتوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں جلسے جلوس اور تقاریب کا انعقاد کیا تاکہ عام عورتوں کے حقوق کی جنگ لڑنے والی عظم خواتین لیڈروں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے ۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal