NPG Media

سعودی تیل تنصیبات پر حوثیوں کا ایک اور حملہ

تصویر: واشنگٹن پوسٹ

ریاض: سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حوثی باغیوں نے راکٹ حملہ کیا  ہے تاہم حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت توانائی نے ملک کے مشرقی علاقے راس تنورہ میں تیل کی تنصیبات میں سے ایک پر راکٹ حملے کی تصدیق کی ہے۔

 وزارت کی جانب سےجاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والےراکٹ کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فضا میں تباہ ہونے والے راکٹ کے ٹکڑے آئل پلانٹ پر گرے جس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب یمن میں حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہےکہ راکٹ حملے میں آئل پلانٹ کا پائپ تباہ ہوگیا جس کے باعث  بڑی مقدار میں خام تیل ضائع ہوگیا ہے۔

بیان میں اس بات کا بھی دعوی کیا گیا ہے کہ حملے کے بعد پلانٹ سے تیل کی ترسیل بھی روک دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومت اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے مابین 2014 سے جنگ جاری ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal