NPG Media

رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن چل بسی

File Photo

نئی دہلی: (این پی جی میڈیا) بھارت میں ایک دلخراش اور دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے جس نے پوری دنیا کو حیران  کردیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطاب بھارت میں رخصتی کے وقت دلہن روتے روتے اللہ کو پیاری ہوگئی۔

تفصیلات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت کی ریاست اوڈیشا کے علاقے سونپور میں شادی کی تقریب میں دلہن جب اپنے گھر سدھارنے لگی تو اپنوں سے بچھڑنے کے غم میں زاروقطار رونے لگی اور روتے روتے اچانک بے ہوش ہوکر گرپڑی۔

زرائع کے مطابق دلہن کے گھروالوں اور رشتے داروں نے منہ پر پانی کا چھڑکاؤ کیا اور بھی حربے اپنائے مگر جب کوئی فائدہ نا ہواتو انہیں فوری طور پراسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد دلہن کی لاش کو اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دلہن کی موت دل کی دھڑکن بند  ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

روتے روتے دلہن کی ہچکی بندھ گئی تھی اور کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اس کا اثر دل پر بھی پڑتا ہے۔

ڈاکٹروں کے اس حالیہ انکشاف کے بعد دلہن کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ دلہن روزی کے والد کا چند ماہ قبل ہی انتقال ہوا تھا اور وہ باپ کی اچانک موت کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ میں تھی۔

جبکہ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد تفتیشی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal