NPG Media

پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی: سعودی عرب کا بڑا فیصلہ آگیا

File Photo

ریاض: (این پی جی میڈیا) سعودی عرب کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ آ گیا ہے جس کے بعد سعودی تاجر پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے شیشہ کیفوں پر تاحکم ثانی پابندی برقرا رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والے کو کڑی سزا دی جائے گی۔

Saudi Arabia's New 100% Shisha Tax Sparks Fury

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں اور گیمز سینٹرز کو ان کی خدمات پر استثنیٰ دیا گیا ہے۔

جبکہ ریسٹورنٹس کے پلے ایریا اور شیشہ کیفوں پر پابندی تاحکم ثانی باقی رہے گی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پابندی سے استثنی ان ہوٹلوں اور بچوں کے تفریحی پارکوں کو دیا گیا ہے جن کا بنیادی شعبہ یہی ہے۔

Saudi Arabia's new 100% hookah tax sparks fury | The Times of Israel

مزیدبرآں ہوٹل یا تفریحی پارک کے رقبے کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہاں آنے والوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ممکن ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد ممالک میں کرونا وائرس کی نئی قسم دریافت کے بعد گذشتہ دسمبر میں بین الاقوامی پروازوں پر لگائی جانے والی عارضی پابندی اٹھا لی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں کرونا ویکسین لگانے کا آغاز پہلے ہی کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں ان لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جن کے لیے وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ سب سے زیادہ ہے جبکہ اب تک سعودی عرب میں ویکسین لگوانے والی بڑی شخصیات میں شہزادہ محمد بن سلمان بھی شامل ہیں۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal