NPG Media

صرافہ مارکیٹ :سونے کی قیمت میں مزید کمی

File Photo

کراچی: (این پی جی میڈیا) عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے ریٹ گرنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی مزید کمی  ہوگئی ہے جس کے بعد چاندی کی قیمت بھی مستحکم ہونے لگی ہے۔

گذشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں200روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 1لاکھ 2ہزار 550 روپے کا ہوگیا ہے ۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت172 روپے کی کمی سے 87 ہزار 920روپے ہوگئی ہے۔

انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں 4ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1700 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جو کہ اب تک 10 ہزار 550 روپے تک سستا ہوگیا ہے۔

ادھر ملک میں مہنگائی کا راج برقرار ہے اور بے چاری عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ ملک میں مسلسل چھٹے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اشیا خوردونوش میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 2.41 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 13.89 فیصد ہوگئی ہے جبکہ چینی اور آٹے کی قیمتیوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ہوا ، دال چنے کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، دال مونگ 78 پیسے ، دال مسور 12 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 5 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا ، انڈے کی فی درجن قیمت میں ایک روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا ۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal