NPG Media

یمن: حوثیوں کے غیرقانونی حراستی کیمپ میں آگ لگ گئی،آٹھ افراد ہلاک

Photo Credit: The These Times

صنعا: (این پی جی میڈیا) یمن کے حوثی باغیوں کے غیرقانونی حراستی کیمپ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں گذشتہ روز مہاجرین کے ایک حراستی کیمپ میں آگ لگنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد کی حال تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرائع کا کہنا ہے کہ حراستی کیمپ میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

متضاد ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ حراستی کیمپ میں آتشزدگی کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

کہا جارہا ہے کہ آتشزدگی یمن میں جاری بحران کی مختلف شکلوں میں سے ایک خوفناک شکل جس کا یمن میں موجود غیرملکی تارکین وطن کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیاؤں کا اس حادثے کے بارے میں کہنا ہے کہ آتشزدگی مقامی وقت کے مطابق اتوار کو 2”30 پر لگی۔

یہ آگ غیرقانونی تارکین وطن کے ایک کیمپ میں لگی جس کے نتیجے میں ایمیگریشن حکام اور حفاظتی عملے سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal