NPG Media

میانمار:فوجی بغاوت میں شدت آگئی،تاجروں کاملک گیر ہڑتال کااعلان

File Photo

(این پی جی میڈیا) میانمار کے 18 مزدور تنظیموں نے- عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک جمہوریت کی بحالی نہ ہو تب تک کام بند کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میانمار کی سب سے بڑی ٹریڈ یونینوں نے گزشتہ ماہ بغاوت میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد ملک کے جرنیلوں کو اقتدار سے دستبردار ہونے کے لئے دباؤ ڈالنے کے لیے وسیع پیمانے پر ہڑتال شروع کردی ہے۔

کم از کم 18 مزدور تنظیموں جنہوں نے تعمیرات ، زراعت اور مینوفیکچرنگ سمیت صنعتوں کی نمائندگی کرتے ہیں، نے مزدوروں سے  مطالبہ کیا ہے کہ یکم فروری کو ہونے والی بغاوت کو مسترد کرنے اور آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو اقتدار میں بحال کرنے کے لئے کام بند کریں۔

یونینز نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ اب ہماری جمہوریت کے دفاع میں اقدامات کرنے کا وقت آگیا ہے۔کوئی بھی میانمار کے شہری کو کام کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ ہم اب فوجیوں کے غلام نہیں ہیں اور نہ ہم کبھی بن سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں تعطل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ ہمیں اپنی جمہوریت واپس نہیں مل جاتی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات کے وقت میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون کے مختلف حصوں میں فائرنگ اور گولیوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں سب سے بڑے مظاہرے اتوار کے روز ہوئے  جہاں پولیس نے شمالی شہر قصہ لسائیو میں ینگون میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔

اقوام متحدہ کے مطابق مظاہرے شروع ہونے کے بعد سے اب تک  کم از کم 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal