NPG Media

آسٹریلیا نے میانمار سے فوجی تعلقات ختم کردیئے

File Photo

(این پی جی میڈیا) آسٹریلیا نے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے باعث میانمار سے فوجی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا ان 13 ممالک میں شامل تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ فوجی بغاوت کے دوران میانمار کا کنٹرول حاصل کرنے والی فوج کو مدد فراہم کررہی ہے۔

UN Security Council fails to condemn Myanmar coup | United Nations News |  Al Jazeera

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ ماریس پینے نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے تشدد اور زیادہ ہلاکتوں کے خدشات کی وجہ سے آسٹریلیا نے میانمار کے ساتھ اپنے دفاعی تعاون کے پروگرام کو معطل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ یکم فروری کو فوج نے منتخب رہنما آنگ سان سوچی اور ان کی نیشنل لیگ برائے ڈیموکریسی پارٹی کے عہدیداروں کو حراست میں لے کر ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جس کے بعد فوج نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

میانمار بحران میں ڈوب چکا ہے اور اس بغاوت نے قومی سول نافرمانی کی تحریک اور بڑے پیمانے پر مظاہرے کو جنم دیا ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیرخارجہ پینے نے کہا ہے کہ ہم میانمار کی سیکیورٹی فورسز سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور عام شہریوں کے خلاف تشدد سے باز رہیں۔

Myanmar Coup Criticized by China, US, Other UN Security Council Members -  Bloomberg

خیال رہے کہ میانمار کی فوج کے ساتھ آسٹریلیاکے باہمی دفاعی تعلقات غیر جنگی علاقوں تک ہی محدود ہیں جیسے انگریزی زبان کی تربیت جو 2017 میں ریاست راکھین میں وحشیانہ کریک ڈاؤن کے بعد بھی جاری ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں ہزاروں مسلمان روہنگیا سرحد پار سے بنگلہ دیش بھاگ گئے تھے۔

زرائع کے مطابق بارہ ممالک ابھی بھی برمی فوج کے ساتھ تربیت اور تعاون میں مصروف ہیں۔ برمی فوج کو تربیت فراہم کرنے والے ممالک نے فوج کا ساتھ دیا ہے ، جو پرامن مظاہرین کو گولی سے اڑا رہے ہیں۔

علوہ ازیں آسٹریلین حکام کا کہنا ہے کہ وہ ماہر معاشیات اور آنگ سان سوچی کے مشیر شان ٹورنیل کی فوری رہائی کا مطالبہ جاری رکھے گا۔ بغاوت کے بعد سے ٹورنل کو قونصلر تک محدود رسائی کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal