NPG Media

گالی گلوچ ، نہیں مانتا کا کلچر سیاست میں کبھی نہیں دیکھا: حمزہ شہباز

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو سسٹم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ، گالی گلوچ ، نہیں مانتا کا کلچر سیاست میں کبھی نہیں دیکھا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کو کمر کی تکلیف رہی ، اسلام آباد سے زبردستی لاہور بھجوایا تاکہ تکلیف بڑھ جائے ۔

دوسری جانب مریم نواز نے کہا کہ آج ہر پاکستانی بیٹی اور ماں کا سر شرم سے جھک گیا ہے ، مریم اورنگزیب پر حملہ کیا، 22 کروڑ عوام شیم شیم کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فخر ہے لیگی رہنماؤں نے شیروں کی طرح ووٹ چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کیا ۔ شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، مصدق ملک ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور خصوصاً مریم اورنگزیب پر فخر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پے درپے ذلت آمیز شکست ، اقتدار ہاتھ سے جاتا دکھائی دے تو یوں دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے ۔ یوسف رضا گیلانی ایک سیٹ کیا جیتے ان کے دماغی توازن ہل کر رہ گئے، پاگل پن کا شکار ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احسن اقبال پر جوتا پھینکا ، بدترین بدتمیزی کا مظاہرہ کیا ، شیر شیر ہوتا ہے ، گیدڑ گیدڑ ہوتا ہے ، عوام کے شیر چند درجن برگرز پر بھی بھاری ہوتے ہیں ، لیگی رہنماؤں نے چند درجن کرائے کے غنڈوں کو بھاگنے پر مجبور کیا ۔ مریم اورنگزیب کو بالخصوص کہنا چاہتی ہوں میرا سر آج فخر سے بلند ہوگیا ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ۔ مسلم لیگ ن کوئی خیراتی جماعت نہیں ہے ، ن لیگ کے ووٹرز ، سپورٹرز نے جوتے پہن رکھے ہیں اور کئی نے ہیل بھی پہن رکھی ہیں ، آپ سیکیورٹی حصار کے بغیر نکلیں بائیس کروڑ عوام جوتا لیے کھڑے ہیں ، عوام ان کا محاسبہ اور محاصرہ کرنے کو تیار بیٹھے ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

کترینہ اور وکی کو قتل کرنیکی دھمکیاں ملنے لگیں

rashid afzaal