NPG Media

ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کی مشکل حل کرنے کے لیے نئے فیچر پر کام شروع

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے چند روز قبل صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔ حال ہی میں ٹوئٹر کی جانب سے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سائٹ نے اپنے صارفین کے لیے ایک زبردست فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارفین کو اپنی غلط ٹویٹ کو دوبارہ ایڈٹ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایک خاتون صحافی نے اس حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے ایک نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس کو چند روز کی آزمائش کے بعد جلد ہی صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

اس نئے فیچر میں صارفین کو ’انڈو ٹویٹ‘ کی سہولت ملے گی، اس وقت تک صارف اگر اپنے اکاونٹ سےغلط ٹوئٹ شئیر کردیتا ہے تو وہ اسے ایڈٹ نہیں کرسکتا لیکن اس فیچر کے آجانے سے صارف اپنی ٹویٹ پوسٹ ہونے سے قبل اسے روک کر اس میں تبدیلیاں کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس نئے فیچر میں اپنی ٹوئٹ میں تبدیلیاں تو ضرور کی جاسکتی ہیں مگر اس کے لیے صرف چند سیکنڈز کا ہی وقت دیا جائے گا۔

اس کے لیے ٹویٹ کرنے کے بعد صارف کے سامنے اسکرین پر ایک بٹن ظاہر ہوگا جس پر کلک کرتے ہی پوسٹنگ رک جائے گی اور صارف اپنی ٹویٹ کو تبدیل کرسکے گا۔

واضح رہے کہ اس فیچر کے بعد جب صارف تبدیلی کے لیے بٹن پر کلک کر دے گا تو اُس کی یہ ٹویٹ بجائے پبلش ہونے کے ڈرافٹ میں چلی جائے گی جس کو وہ اپنی مرضی سے تبدیل کرنے کے بعد دوبارہ ٹویٹ کرسکے گا۔

ٹویٹر کے ترجمان کی جانب سے بھی یہ تصدیق کردی گئی ہے کہ جیسے ہی اس فیچر پر کام اور اس کی آزمائش مکمل ہوجائے گی اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا جائے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal