NPG Media

مودی سرکار نے امریکی رپورٹ مسترد کردی

تصویر : ٹوئٹر

نئی دہلی: بھارت نے معروف امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت جمہوریت چھوڑ کر آمریت کیانب بڑھ رہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت  فریڈم ہاؤس کی  جانب سے شائع کی جانے والی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں انسانی حقوق کی مبینہ بدترین صورت حال ہے۔

اس کے علاوہ اس رپورٹ میں حوالہ دیا گیا کہ جس کے مطابق بھارت کا آزادی اور جمہوریت کا درجہ کم تر کرتے ہوئے اسے جزوی طور پر آزاد ملک کی فہرست میں ڈٓال دیا گیا تھا۔

اس رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار کا کہنا ہے یہ ایک  گمراہ کن رپورٹ ہے اور اسے اس بارے میں نصیحت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مودی سرکار کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں انتخابات کے ذریعے بی جے پی کے علاوہ  دوسری جماعتوں کی بھی حکومتیں قائم ہیں اور اس سے واضح ہے کہ ملک میں مضبوط جمہوریت کام کر رہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خاص طور پر ایسے ان لوگوں سے ہمیں اس بارے میں نصیحت سننے کی ضرورت نہیں ہے، جو اپنی بنیادی باتوں کو ٹھیک نہیں کر سکتے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal