NPG Media

امریکا کی پابندیوں سے ایران کو 200ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صدر حسن روحانی

فائل فوٹو

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ 2018 کے بعد ایران کو امریکی پابندیوں کے باعث 200 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کے قوم سے کیے گئے خطاب میں ملکی معیشت پر بات کے دوران ایران کو امریکی پابندیوں سے پہنچنے والے نقصان کا بھی بتایا گیا۔

اس دوران ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہاانھوں نے کہا کہ کہ 2018 کے بعد ایران کو امریکی پابندیوں کے باعث 200 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے، نئی امریکی انتظامیہ سابق انتظامیہ کی غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہتی ہے تو ہم نے اس کے لیے راستہ صاف کردیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایرانی عوام یہ مطالبہ کررہی ہے کہ امریکا پہلے ایرانی قوم کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرے جس کا مالی حجم 200 ارب ڈالر سے  کہیں زیادہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم ان نقصانات کے دعوے کو اگلے مرحلے کے لیے اٹھا رکھتے ہیں۔ انھیں پہلے پابندیاں ہٹانےکے لیے اپنی خیرسگالی ظاہر کرنی چاہیے اور پھر اس کے بعد اپنی ذمہ داریوں کو پوراکرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء میں ایران سے 2015ء میں طے شدہ سمجھوتے کو خیرباد کہہ دیا تھا اور ایران کے خلاف سخت پابندیاں عائد کردی تھیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal