NPG Media

24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب پر 8 ڈرون حملے

فوٹو: العربیہ نیوز

ریاض: سعودی عسکری اتحاد کے ترجمان جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر آٹھ ڈرون حملے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی اتحاد کے ترجمان بریگیڈییر جنرل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی شہروں پر داغے مزید دو ڈرون طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ان ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے سرحدی شہروں خمیس مشیط اور جازان میں مختلف شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

 المالکی نے بتایا کہ سعودی اتحادی فورس نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر فائر کیے گئے 8 بمبار ڈرونز تباہ کیے ہیں۔

 ترکی المالکی نے کہا کہ ایرانی حمایت رکھنے والی حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور انہیں جانی اور مالی نقصان پہنچانے کی مذموم سازشیں کی جا رہی ہیں۔ تاہم عرب اتحاد حوثیوں کی دہشت گردی کے خلاف پوری طرح الرٹ ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal