NPG Media

اسرائیل باز رہے، کسی بھی حملے کے خطرناک نتائج حاصل ہو سکتے ہیں، ایران

فائل فوٹو

تہران: اقوام متحدہ میں ایرانی سفیرماجد تخت روانچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کا سخت سے سخت جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکی جانب سے اسرائیلی کارگو بحری پرحملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا گیا تھا جبکہ ایران نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر نیتن یاہو کوئی ثبوت پیش کیے بغیر ایران پر الزام عائد کیا کہ بحیرہ اومان میں اسرائیلی کارگو بحری جہاز پر حملے میں ایران کا ہاتھ ہے۔ جس کے بعد خطے میں حالات مزید کشیدہ ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیرماجد تخت روانچی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اسرائیلی کارگو شپ پر ہونے والا یہ حملہ ایک جعلی فلیگ شپ آپریشن تھا جس کا سہارا لے کر اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے۔

 

 

انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس طرح کا کھیل رچا کر خطے میں بدنیتی پر مبنی اپنے طرز عمل سے عالمی توجہ ہٹانے کو کوشش کررہا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal