NPG Media

صومالیہ میں کے دارالحکومت میں دھماکہ، 21 افراد ہلاک متعدد زخمی

فائل فوٹو

موغادیشو: صومالی دارلحکومت موغادیشو میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد 21 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر ایک کار بم دھماکے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 30  زخمی ہوئے ہیں۔

یہ دھماکا اس وقت ہوا جب ریسٹورانٹ پوری طرح سے بھرا ہوا تھا اور لوگ رات کا کھانا کھا رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ شہر میں ہر جانب اس کی آواز سنی گئی۔ ریستوارں کی عمارت تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے آس پاس کی بھی متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ممتاثرہ عمارت کے ملبے میں پھنسے بہت سے لوگوں کو اب بھی نکالنے کیلئے ریسکیو کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے  کا خدشہ پایا جاتا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں اب تک 21 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل حکام نے بتایا تھا کہ دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal