NPG Media

اقوام متحدہ کی اسرائیل کیخلاف تحقیقات، امریکا نے مخالفت کردی

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی فلسطین میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تفتیش کی مخالف کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یا ہو سے پہلی بار ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے نیتن یاہو کو تفتیش میں امریکی حمایت کا یقین دلایا۔

اس دوران کمیلا ہیرس کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کو اسرائیل کیخلاف جنگی جرائم کی تفتیش کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیل عالمی فوجداری عدالت کا رکن نہیں جس کے باعث عالمی عدالت کو اسرائیل کے خلاف تفتیش کا اختیار حاصل نہیں ہے اس کے باوجود ججز نے پراسیکیوٹر کو اس تفتیش کی اجازت دیدی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر حیرانی کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکا عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تفتیش کی مخالفت کرتا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal