NPG Media

اسکائی ڈائیونگ کے دوران لڑکے نے گرل فرینڈ کو پروپوز کردیا

کلیفورنیا: اسکائی ڈائیونگ کے دوران ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرکے حیرت میں ڈال دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک شارٹ کلپ ونگ میں سکائی ڈائیو کی اپنی پروفائل سے پوسٹ کیا گیا جس میں اسکائی ڈائیونگ کے چکر لگاتے ہوئے ایک شخص کو اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wingman (@wingmanskydive)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اسکائی ڈائیونگ کے ہر لمحے کا لطف اٹھایا اور اسے پروپوز کرتے ہوئے کہا کہ "میں تم سے پیار کرتا ہوں”۔ کچھ ہی لمحوں کے بعد، اس نے ایک انگوٹھی نکالی اور پھر کہا کہ "میں تمہیں ہر دن زیادہ سے زیادہ پیار کروں گا۔ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ ”

بعدازاں لڑکی ان الفاظ کو سنتے ہی حیرت میں آگئی اور اپنے بوائے فرینڈ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اس نے جواب میں ہاں کہہ دیا جس پر وہ شخص خوشی سے چیخنے لگا۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ پر صارفین کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور تبصرے کے سیکشن میں اپنے دل کے جذباتی احساسات سے کمنٹ باکس کو بھردیا، کئی دیگر افراد نے جوڑے کو مبارکباد کے پیغامات بھی بھیجے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal