NPG Media

جوہری پروگرام، امریکہ ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرے:ترک صدر

File Photo

انقرا: (این پی جی میڈیا) ترک صدر نے ایکبار پھر دنیا کی سپرپاور کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہے اور  نئے امریکہ صدر کو ایسے انداز میں للکارا ہے کہ ایران بھی خوش ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا جوہری پروگرام کے باعث ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرے اور 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرے۔

ترک صدر کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے کے علاقائی اور اقتصادی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے 2018 سے ایران پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جن کا مقصد اس کی بنیادی اہمیت کی حامل تیل کی ہر قسم کی برآمدات کو روکنا ہے تاکہ اس کے مالی وسائل کے ذرائع کو مکمل طور پر بند کیا جا سکے،،

جبکہ دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر یکے بعد دیگر حملوں سے خلیج میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور تیزی سے صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔ اسرائیل نے اپنے سفارتخانوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

گزشتہ ماہ اردوان نے ایرانی صدر حسین روحانی سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا تھا کہ وہ امریکا اور ایران کے مابین گفتگو میں پیش رفت کا امکان دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں ختم کردے۔

اس سے قبل حسن روحانی کا 2015 میں عالمی طاقتوں سے ہونے والے جوہری معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ امریکا کی نئی انتظامیہ کے دوران حالات تبدیل ہوں گے،،ان کا کہنا تھا کہ میزائل پروگرام اور علاقائی مسائل کا جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ مذاکرات کے معاملات بالکل نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایران کے نامور جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو دارالحکومت تہران کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

اس قتل کے بعد جب اسرئیل اورامریکہ کی ایران پر مزید حملے کی اطلاعات سامنے آئیں تو ایران نے امریکا کی جانب سے حملے کی صورت میں متحدہ عرب امارات پر حملے کی دھمکی دے دی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal