NPG Media

آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے:بالی وڈ کے نغمے پر فاروق عبداللہ کا رقص،ویڈیو وائرل

Photo Credit: ETV Bharat

(این پی جی میڈیا) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کا بھارتی گانے پر رقص وائرل ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فاروق عبداللہ کی ایک بالی وڈ گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اور کہا جارہا  ہے کہ فاروق عبداللہ نے کیپٹن امریندر سنگھ کی پوتی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کیا ہے۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی پوتی راجکماری سحر اِندر کی شادی کی تقریب میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریب میں کیپٹن امریندر سنگھ نے ایک جذباتی ہندی نغمہ بھی گایا۔

اس کے بعد فاروق عبداللہ نے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے ساتھ رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاروق عبداللہ کے ساتھ پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل اتل نندا اور وزیر کھیل رانا گرمیت سنگھ سوڈھی بھی رقص کر رہے ہیں۔

ان کے علاوہ وی وی آئی پی مہمانان شاہی کنبے کی شادی میں پرانے ہندی نغموں پر جھومتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

ویڈیو میں فاروق عبد اللہ سنہ 1968 میں بالی ووڈ فلم برہماچاری کے گانے ‘آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے’ اور دیگر نغموں پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal